کاروار:24/ارچ (ایس او نیوز)ریاست میں بہترین معیاری سطح پر بنیاد ی سہولیات کی ترقی اور تیز رفتاری کے ساتھ معاشی استحکام حاصل کرنےکے مقصد سے ریاستی حکومت ’’بنیادی سہولیات منصوبہ جات ۔ خانگی اشتراک سے (پی پی پی )اسکیم -2018‘‘تشکیل دئیے جانے کی بڑی اور متوسط صنعت کار وزیر آر وی دیش پانڈے نے جانکاری دی ۔
اس سلسلے میں تفصیل فراہم کرتے ہوئے موصوف وزیر نے کہاکہ پی پی پی منصوبہ کی ریاستی کمیٹی کی حدود کو 50کروڑ روپیوں کو بڑھا کر 500 کروڑروپئے کیاجائے گااس کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات ترقی امدادی فنڈ ، کرناٹکا وائی بلیٹی گیاپ فنڈ، قومی سرمایہ کاری اور بنیادی سہولیات فنڈ (نیشنل انوسٹمنٹ اینڈ انفراسٹکرچر فنڈ)کے ذریعے ایک نیا فنڈ کا انتظام کئے جانے کی بات کہی۔ وزیر نے بتایا کہ حکومت کی اس نئی پالیسی کی وجہ سے حیدرآباد ۔کرناٹکا علاقہ میں پی پی پی منصوبہ کو نافذ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پالیسی ونگ کا قیام کرتے ہوئے راہ میں حائل تمام مشکلات کو دورکیا جائے گا۔ اور پالیسی کے نفاذ کی نگرانی کے لئے وزیر اعلیٰ سدرامیا کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی بات کہی۔ ریاست کا بنیادی سہولیات کا محکمہ حکومت کے مختلف محکمہ جات کے درمیان نوڈل ایجنسی کے طورپر خدمات انجام دیتے ہوئے منصوبے کے نفاذ کے لئے کوشش کرے گا۔ منصوبے کو کارگر اور کار آمد بنانے کےلئے حکومتی سطح کے اعلیٰ ماہرین ، آفیسران اور دیگر ذمہ داران کو نامزد کیا جائےگا۔ منصوبے کا ایک اور اہم مقصد یہ بھی ہے کہ ملکی سرمایہ کاری میں خانگی سرمایہ کاری کو بھی ترغیب دیناہے، تاکہ بنیادی سہولیات کے معیار اور شرح میں اضافہ ہو، شفافیت کے ساتھ کام انجام پائے، اسی لئے حکومت نے ایک نئی پالیسی کے تحت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں اہم قدم اٹھانے کی بات کہی۔